حماس کے جانبازوں کا سرنگ میں گھات لگاکر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ؛ ایک اہلکار ہلاک

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کیساتھ جھڑپ میں حماس کے ہاتھوں ایک اور فوجی ہلاک


ویب ڈیسک July 10, 2025

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا۔

حماس نے جب حملہ کیا اُس وقت اسرائیلی فوجی ابراہم ایزولے ہیوی مشینری کی مدد سے زمین کی کھدائی کر رہے تھے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ جنوبی کمانڈ کی انجینیئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماس نے ابراہم ایزولے کی لاش کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود دیگر اسرائیلی فوجیوں نے ابراہم ایزولے کی لاش کو حماس سے واپس چھینا۔

یاد رہے کہ شمالی غزہ میں حماس کی جانب سے کی گئی ایک بمباری میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

 

مقبول خبریں