اسلام آباد میں نصب ہاتھوں میں گیند والے مجسمے کو ہٹا دیا گیا

مجسمے کی مںظوری نہیں لی گئی تھی اس لیے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، ترجمان سی ڈی اے


نعیم اصغر July 14, 2025
اسلام آباد میں نصب مجسمے کی فائل فوٹو

اسلام آباد کی انتظامیہ نے مبہم اور ذو معنی سنہرے ہاتھوں والے مانومنٹ کو ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈی 12 میں دو سنہرے ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں گیندوں والا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس ذو معنی یا معنی خیز مانومنٹ کے حوالے سے صارفین نے تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا پر معاملہ اجاگر ہونے کے بعد ایران ایونیو پر لگے اس مجسمے کو انتظامیہ کی جانب سے اتارر دیا گیا ہے جبکہ ابھی انہیں نصب ہوئے چند گھنٹے ہی ہوئے تھے۔ 

سی ڈی اے کی ہدایت پر نجی کمپنی نے چوک میں لگائے گئے مجسموں کو ہٹانا شروع کردیا اور بھاری مشینری کی مدد سے ایک کو ہٹا دیا جبکہ دوسرے پر کپڑا ڈھک دیا ہے۔

کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مجسموں کے ڈیزائن کی منظوری نہیں لی گئی تھی اس لیے انہیں ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں