کراچی؛ ڈرم سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ، مقدمہ درج

لاش زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے فنگر پرنٹس نہیں مل سکے


ویب ڈیسک July 15, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

ملیر ندی کے قریب ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، دو روز گزر جانے کے باوجود خاتون کی شناخت نہ ہو سکی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ابتدائی طور پر لاش 10 سے 12 روز پرانی لگتی ہے، لاش زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے فنگر پرنٹس نہیں مل سکے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دیگر تھانوں کو خاتون کی مسنگ رپورٹ پر فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے، اایک خاندان سے بھی رابطہ کیا مگر خاتون کی شناخت نہیں ہوئی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب سڑک کنارے موجود پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہتھی جس کا چہرہ بھی جلا ہوا تھا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان رکشے یا سوزوکی پک اَپ سمیت کسی گاڑی کی مدد سے ڈرم میں رکھی لاش مذکورہ مقام پر لیکر آئے اور پھینک کر فرار ہوئے۔

مقبول خبریں