معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں دہرائے جانے والے موضوعات اور غیر حقیقی بیانیے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اداکارہ صحیفہ جبار نے نشاندہی کی کہ ڈراموں میں زبردستی کی شادیوں، گھریلو تشدد، اور خواتین کو ضرورت سے زیادہ میک اپ اور زیورات میں دکھایا جارہا ہے جوکہ حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب نہ صرف حقیقت سے دور ہے بلکہ معاشرے میں ایک غلط تصور کو فروغ دے دہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ غیر حقیقی اور نقصان دہ رجحانات کب ختم ہوں گے، یا کیا یہ سلسلہ اسی طرح ناظرین کے ذہنوں کو متاثر کرتا رہے گا؟
https://www.instagram.com/p/DMfDsXjs6Xw/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
صحیفہ نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کو معاشرے کی مثبت عکاسی کرنی چاہیے، نہ کہ ان عناصر کی جو ذہنوں کو مزید خراب کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تخلیقی ٹیمیں اور پروڈیوسرز نئے حقیقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی طرف نہیں آئیں گے، تب تک ڈرامہ انڈسٹری میں بہتری ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈرامے ایک جیسے بن رہے ہیں یا زبردستی شادی ہورہی ہے یا زبردستی محبت کی جارہی ہے یا پھر ہر ساس ظلم کر رہی ہے۔ اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا یہ سب صرف ریٹنگز کیلئے ہورہا ہے یا ہم معاشرے کو مزید خراب کر رہے ہیں۔؟