18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے نامکمل اوور میں 12 وائڈ اور ایک نو بال پھیکی


ویب ڈیسک July 30, 2025

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جان ہاسٹنگ نے کرکٹ کی تاریخ کا انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز اور آسٹریلیا چیمپئنز کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 میچ میں 39 سالہ جان ہاسٹنگ اوور میں 18 گیندیں پھینکنے کے باوجود اوور مکمل نہ کروا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 38 ایک روزہ انٹرنیشنل کھلنے والے فاسٹ بولر نے اننگز کے آٹھویں اوور میں 12 وائڈ اور ایک نو بال پھینکیں اور پھر بھی اوور کو مکمل نہ کر سکے۔

 

74 رنز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کے کپتان بریٹ لی نے اننگز کا آٹھواں اوور جان ہاسٹنگ کو کرانے کے لیے دیا۔

جان ہاسٹنگ نے 12 وائڈ اور ایک نو بال سمیت 18 گیندیں کرائیں لیکن ہدف مکمل ہوجانے کی وجہ سے اوور مکمل نہ کر سکے۔

پاکستان چیمپئنز نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

مقبول خبریں