ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستان کی شرکت

امریکا میں منعقد ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستانی کنندگان کی شرکت 


ویب ڈیسک August 01, 2025

لاس اینجلس میں جاری ٹیکس ورلڈ، ایپیرل سورسنگ 2025 کی تین روزہ نمائش اختتام پزیر ہوگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق اس تین روزہ فیشن کی رنگارنگ نمائش میں پاکستان کی جانب سے دو نمائش کندگان نے شرکت کی۔ جڑواں نمائشوں کا یہ ایڈیشن کیلیفورنیا مارکیٹ سینٹرمیں کامیابی کے ساتھ پورا ہو چکا ہے جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے ماہرین اور نمائش کنندگان شریک ہوئے۔

اس نمائش میں جدید ٹیکسٹائل، ماحول دوست مواد، اور مستقبل کے رجحانات کو تشکیل دینے والے حل پیش کیے گئے۔ لاس اینجلس میں تین روزہ نمائش کے دوران 75 مختلف بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی، جن میں چین، پاکستان، بھارت، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ سمیت امریکہ کے معروف مینوفیکچررز شامل تھے۔ جنہوں نے ٹیکسٹائل، ایپیرل اور سورسنگ سے متعلق مصنوعات اور وسائل کو خریداروں کے سامنے پیش کیا تاکہ ان کی دلچسپی کو مزید بڑھایا جاسکے۔

ٹیکس ورلڈ لاس اینجلس، ایک اہم سورسنگ پلیٹ فارم کے طور پر، اعلیٰ معیار کے کپڑے، پائیدار متبادل، اور جدید ڈیزائن کے رجحانات تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ نمائش برانڈز، ڈیزائنرزاور مینوفیکچررز کو قابل اعتماد سپلائی چین پارٹنرز اور مارکیٹ کی سوجھ بوجھ فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نمائش کاروباری نیٹ ورکنگ، پروڈکٹ کی دریافت اور کاروباری حکمت عملی اورترقی کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرتی ہے اور امریکی فیشن و ٹیکسٹائل مارکیٹ میں داخلے کے ایک اہم دروازے کے طور پر اپنی حیثیت کو بھی ثابت کرتی ہے۔

اس نمائش کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستان کی دو کمپنیوں، محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور نزا اسپورٹس نے شرکت تھی، جنہوں نے ٹیکس ورلڈ اور ایپیرل سورسنگ میں اپنی موجودگی کے ذریعے بین الااقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور مثبت اثر ڈالا۔

ان دونوں کمپنیوں نے اپنی مصنوعات، کلیکشنز اور انڈسٹری میں اپنی مہارت بہترین انداز میں پیش کیا، جو امریکی فیشن اور ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔

مقبول خبریں