دوست کے شوہر سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، اداکارہ نے طلاق کی افواہ کو ہوا دے دی

ہنسیکا موٹوانی نے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں


ویب ڈیسک August 06, 2025

بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے حالیہ پیشرفت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

فلم آپ کا سرور سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے انسٹاگرام سے اپنی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ شاید وہ اور ان کے شوہر سہیل کھتوریا اب ساتھ نہیں ہیں۔

ہنسیکا جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم کوئی مل گیا سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی بےحد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے 2022 میں جے پور کے مندوتا قلعے میں ایک شاندار تقریب میں بزنس مین سہیل کھتوریا سے شادی کی تھی، جسے بعد میں Disney+ Hotstar کی ریئلٹی سیریز Hansika’s Love Shaadi Drama میں دکھایا گیا۔

تاہم حالیہ دنوں میں مداحوں نے نوٹ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر غائب ہو گئی ہیں، جبکہ سہیل نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑا گزشتہ کچھ دنوں سے الگ رہ رہا ہے۔ تاہم ہنسیکا یا سہیل کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن ہنسیکا کی خاموشی اور سوشل میڈیا سے تصاویر کا ڈیلیٹ کردینا واضح اشارہ  ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

مقبول خبریں