’فار ایور کیمیکلز‘ نوجوانوں میں وزن گھٹانے میں رکاوٹ کا سبب قرار

محققین کی جانب سے یہ سنگین انکشافات جرنل اوبیسیٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیے گئے


ویب ڈیسک August 16, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’فار ایور‘ پی ایف ایز کیمیکل نوجوانوں میں زیادہ وزن گھٹانے میں رکاوٹ کا سبب بن سکتے ہیں چاہے وہ وزن کم کرنے کے لیے سرجری کرا چکے ہوں۔

جرنل اوبیسیٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا گیا کہ وہ نوجوان جن کے خون میں ’پر‘ اور ُپولی فلورو الکائل‘ مرکبات زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں، بیریاٹرک سرجری (جو وزن کم کرنے کے لیے کروائی جاتی ہے) کے بعد ان کا وزن دوبارہ بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ محقق برٹنی بامرٹ کا نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق نوجوانوں کے لیے سرجری میں پی ایف ایز اور وزن سے متعلقہ نتائج کے درمیان واضح تعلق بتاتی ہے۔

پی ایف ایز کو ’فار ایور کیمیکلز‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ کاربن اور فلورین مالیکیولز سے مل کر بنتے ہیں جو کہ ممکنہ طاقتور کیمیائی بانڈز میں سے ایک ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ایف ایز کو ہٹایا جانا یا تحلیل کیا جانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

مقبول خبریں