کنٹینر جلانے کا کیس: مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کنٹینر جلانے کے مقدمے میں وکلا صفائی کی جرح کے بعد سماعت ملتوی کردی


ویب ڈیسک August 25, 2025

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کنٹینر جلانے کے مقدمے میں وکلا صفائی کی جرح کے بعد سماعت ملتوی کردی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد، عدنان، ماجد، یوسف چانڈیو دانش اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسرسمیت گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے۔

وکلا صفائی خرم مقصود، جاوید چھتاری اور خالد حشمت نے گواہوں پر جرح کی۔ وکلا صفائی نے موقف دیا کہ گواہوں کے بیانات میں واضع تضاد ہے۔

تفتیشی افسر کا بیان دیگر گواہوں سے مختلف ہے، عدالت نے وکلا صفائی کی جرح کے بعد سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

استغاثہ کے مطابق آفاق احمد اور دیگر ملزمان کیخلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان نے آفاق احمد کی ایماء پر آگ لگائی۔ملزم گاڑیوں پر لدی ہوئی چینی کی بوریاں بھی اٹھا کرلے گئے تھا

مقبول خبریں