کراچی:
شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد کے نزدیک کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت میر رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔