سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد


ویب ڈیسک August 26, 2025

پشاور:

بالاکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس سمیت دیگر امراض میں مبتلا 740 مرد، 336 خواتین اور251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شامل تھا، پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ بالاکوٹ میں عوامی ضرورت کے پیشِ نظر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے اور اپنے عوام کی مدد میں ہمہ وقت پیش پیش ہے۔

 

مقبول خبریں