کپتان مشکل لمحات میں بھی کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالتے، سلمان مرزا

ایشیا کپ کے حوالے سے سلمان مرزا نے کہا کہ ہمارے لیے تمام حریف یکساں ہیں۔


اسپورٹس ڈیسک August 26, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر سلمان مرزا نے سلمان علی آغا کی ستائش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دبئی میں سہ فریقی سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن میں بات چیت کے دوران انہوں نے سلمان علی آغا کے پْرسکون مزاج اور مثبت رویے کو سراہا۔

سلمان مرزا نے کہا کہ کپتان مشکل لمحات میں بھی کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالتے، وہ مسائل پر تعمیری انداز میں بات کرتے ہیں، یہ ایک لیڈر کی بڑی خوبی ہے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہیں۔

ایشیا کپ کے حوالے سے سلمان مرزا نے کہا کہ ہمارے لیے تمام حریف یکساں ہیں۔ بھارت جیسے دباؤ والے میچ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں بھی سخت حریف ہیں، ہم سب سے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں، امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ میں خود کو آل راؤنڈر نہیں سمجھتا، میں بیٹنگ کرسکتا ہوں لیکن میرا بنیادی کردار بولنگ ہے، البتہ  ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرکے میچ ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوں۔

مقبول خبریں