لاہور:
قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔
لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔
والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔