پشاور سمیت خیبرپختونخوا اضلاع میں 5.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی، خبر ایجنسی


ویب ڈیسک August 27, 2025
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔

پی ٹی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی۔


 

مقبول خبریں