کراچی، زہریلی چیز کھانے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق، لاش جناح اسپتال منتقل

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ارباز کے نام سے کی گئی ہے


اسٹاف رپورٹر August 28, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کیماڑی، شیریں جناح کالونی میں واقع بسم اللہ مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ارباز کے نام سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں