بیرسٹر گوہر سمیت متعدد ارکان نے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیے

بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا


اسٹاف رپورٹر August 28, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرایا ہے۔بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا۔

دریں اثناء پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے 18ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دئیے ہیں۔ چئیرمین پی اے سی جنید اکبر خان سمیت متعدد اراکین کے استعفے آگئے ہیں

صاحبزادہ سیف اللہ، محبوب شاہ، گوہر علی خان، شہزادہ گستاسپ اور علی جدون نے استعفے جمع کرا دیے۔ مجاہد علی، ملک انور تاج اور فضل محمد خان کے استعفے بھی موصول ہوگئے۔

اسی طرح ساجد خان، ارباب عامر ایوب، آصف خان، وقاص اکرم شیخ، ارشد ساہی، عامر ڈوگر، شبیر علی قریشی اور اویس جھکر نے بھی کمیٹیوں سے استعفیٰ جمع کرادیے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت بھی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے، ان لوگوں ںے اپنے استعفے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ارسال کردیے۔

شہریار آفریدی، مبین عارف جٹ اور اسامہ نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، شہریار آفریدی نے دو کمیٹیوں سے استعفی دیا، مبین عارف جٹ نے کامرس، خزانہ اور انڈسٹریز سے استعفی دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دینا شروع کردیا ہے۔

مقبول خبریں