پشاور زلمی فلڈ ریلیف نمائشی میچ، سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک August 28, 2025

پشاور:

پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور‘ میں منعقد کیے جانےو الے فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے لیے سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  کر دیا گیا۔

میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور بابر اعظم ان ایکشن ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، صہیب مقصود،یاسر شاہ، عمید آصف،اظہرعلی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید،کامران غلام،عبد الرحمٰن،محمد عرفان،معاذ صداقت،ذوالفقار بابر،محمد سلمان شامل  ہیں۔

پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔میچ کی آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔

چیئر مین پشاور زلمی جاوید زلمی کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پشاور زلمی ہم ممکن کوشش بروئے کار لائے گی۔

مقبول خبریں