لوئر دیر میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا


ویب ڈیسک August 29, 2025

پشاور:

لوئر دیر میں باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے ہاتن درہ گاؤں ڈھیری میں گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ باراتیوں سے بھری یہ گاڑی اچانک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔  جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں