عارف والا: دریائے ستلج میں بارات سیلاب میں پھنس گئی

بارات بلاڑہ ارجنکا کےعلاقے میں سیلاب میں پھنسی


ویب ڈیسک August 31, 2025

پنجاب کے ضلع عارف والا میں دریائے ستلج کے سیلاب میں بارات لے کر جانے والے شہری پھنس گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے نکالا۔

رپورٹ کے مطابق بارات بلاڑہ ارجنکا کےعلاقے میں سیلاب میں پھنسی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دلہا اور باراتیوں کو سیلاب سےنکالا۔

ریسکیو کی ٹیم نے کشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا، باراتیوں نے بَروقت امداد ملنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

مقبول خبریں