گوجرانوالہ: پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپادی

پولیس ذرائع نے کہا کہ سامان منتقلی پر رکشہ ڈرائیور نے پیٹی وزنی ہونے پر وجہ پوچھی تو رازفاش ہوگیا


ویب ڈیسک September 01, 2025

گوجرانوالہ میں ایک پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر کے لاش پیٹی میں چھپادی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ سامان منتقلی پر رکشہ ڈرائیور نے پیٹی وزنی ہونے پر وجہ پوچھی تو رازفاش ہوگیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے محلہ صدیق سویٹ مین بازار میں پیش آیا۔

اہل محلہ نے کہا کہ ملک اعجاز نامی شخص نے کرایہ کا مکان تبدیل کرنے کو سامان باہر کیا تو لوڈر رکشہ والے نے پییٹی کھول کردیکھی تو اعجاز پھل فروش نے دوڑ لگادی جسے اہل علاقہ نے پکڑا، تاحال مقتول کی شناخت نہیں  ہوسکی۔

گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ لاش 2 روز پرانی لگتی ہے، تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

مقبول خبریں