ناظم آباد میں پولیس اہلکارنے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔
ناظم آباد تھانےکےعلاقے ناظم آباد نمبر4مکان نمبرای 29/30 سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ بلال ولد احمد صدیقی کےنام سے کی متوفی پولیس اہلکاراورناظم آباد تھانے میں آئی ٹی آپریٹرتعینات تھا۔
ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدرکا کہنا ہے کہ متوفی پولیس اہلکارکے بھائی کے مطابق متوفی پولیس اہلکار چند روز سے کافی پریشان تھا لیکن متوفی نے اپنی پریشانی سے متعلق کسے کو کچھ نہیں بنایا۔
انھوں نے بتایا کہ شبہ ہے متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنک آکر خودکشی ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔