بھارتی فلموں میں سخت گیر ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود ایک رحم دل انسان اور سماجی کارکن ہیں جو اس بار سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود ایک بار پھر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
اداکار سونو سود نے ریاست پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان، دوائیاں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو سروس فراہم کی۔
سونو سود نے کہا کہ سیلاب متاثرین اکیلے نہیں، ہر خاندان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے تک ہم مدد کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی سونو سود نے لاکھوں افراد کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی تھی۔