کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم

جدید سسٹم سے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن میسر ہوگا، آئی جی کے پی


ویب ڈیسک September 02, 2025

پشاور:

خیبر پختونخوا میں پہلی بار کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم قائم کر دیا گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق جدید سسٹم سے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن میسر ہوگا اور پہلا سسٹم ہوگا جس میں 10 فنگر پرنٹس ہوں گے۔

کریمنل ریکارڈ سسٹم نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا اور پولیس سہولت مرکز کو نادرا کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، ای لائنسنس سسٹم بھی خیبر پختونخوا کو پہلی بار ملے گا۔

آئی جی کے مطابق سی آر او کے بعد اب جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن ہوگا، دہشت گردوں اور کرمنلز کا ڈیٹا اب سینٹرلائزڈ ہوگا۔

مقبول خبریں