خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے فیصلے پر بلدیاتی نمائندے میدان میں آگئے

عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ


ویب ڈیسک September 03, 2025

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔

مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے خسارے میں جانے کی وجہ سے پرائیویٹائزیشن کئے جارہے ہیں تو اور بھی کئی ایسے ادارے ہیں اسے بھی پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پورے ملک کو نجی شعبے کے حوالے کرکے اسے ٹھیکہ پر چلایا جائے، دنیا بھر حکومتیں اپنی عوام کو سہولتیں دہلیز پر دے رہی ہیں مگر ایک پاکستان بدقسمت ملک ہے جہاں حکومت بھاری بھر ناجائز ٹیکیسز کے باوجود اپنے غریب عوام سے حقوق چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے ملک کے وسائل پر قبضہ کرلیا گیا ناجائز ٹیکسز نے غریبوں کی کمر ٹوڑدی ہے ،اور اپ غریبوں کے بچوں سے تعلیم اور صحت کا حق چھینا جاتا ہے۔

خطاب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم زیدہ شہر میں دو کالجز اور دو ہائی سکولوں کی نجکاری نہیں دیں گے اور اس کے خلاف ضلع بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

مقبول خبریں