کراچی:
آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈکپ کی ٹکٹس کیلیے ’ پری سیل ڈرا‘ کا آغاز 10 سے19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس میں کوالیفائنگ کارڈ ہولڈرز گروپ اسٹیج کیلیے ٹکٹ کی بکنگ کرسکیں گے، اس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوگی، بعد والے مرحلے اور فائنلز تک ٹکٹس کی قیمت 6730 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
فیفا کے ڈائریکٹر ٹکٹنگ و ہاسپٹلٹی فالک ایلر نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے پری سیل ڈرا مرحلے کیلیے 10 لاکھ ٹکٹ دستیاب ہیں۔
قیمت کا تعین مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت کیا گیا، اس بار ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا، شائقین کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت ٹکٹس کی مختلف قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔