جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے ہر گزرتے دن کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔
میتھیو بریٹزکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی چاروں ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔
مزید پڑھیں: میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
اب انہوں نے اپنے پانچویں میچ میں بھی 50 سے زائد رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنالیا۔
انہوں نے گزشہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
میتھیو بریٹزکے اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریز کی مدد سے 463 رنز بناچکے ہیں۔
ون ڈے کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں اتنے رنز نہیں بناسکا۔