پی سی بی کا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان

فائنل سمیت سیریز کے باقی تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


محمد یوسف انجم September 07, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہلی بار سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جو 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

29 نومبر کو فائنل سمیت سیریز کے باقی تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے چیف اپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کا کہنا ہے کہ یہ سہ فریقی سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہوگی۔

مقبول خبریں