سندھ میں طوفانی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل

پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران نے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا،سیلاب کی روک تھام کیلئے بند بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے


ویب ڈیسک September 13, 2025

سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران نے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔کئی مقامات پر سیلاب کی روک تھام کیلئے بند بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دادو اور جامشورو میں ممکنہ طغیانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ سکھر اور گڈو بیراج پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کا مفت علاج جاری ہے اور متوقع سیلاب کے دوران بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔ متاثرین نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے امدادی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مقبول خبریں