تیسرا ویمنز ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کی ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 31 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا


ویب ڈیسک September 22, 2025
(تصویر: پی سی بی)

لاہور:

پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ البتہ جنوبی افریقا نے  سیریز 1-2 سے نام کر لی ۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 31 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 50 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔ منیبہ علی 44، نطالیہ پرویز 14 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل 0، 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹیں۔

ایمن فاطمہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نیڈین ڈی کلرک اور نونکولولیکو ملابا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93 ویں کھلاڑی بن گئیں۔

ایمان فاطمہ اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کی جانب سے ڈیبیو کر چکی ہیں، پاکستانی ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے ایمان فاطمہ کو ڈیبیو کیپ دی۔

مقبول خبریں