میئر لندن کا امریکی صدر کو کرارا جواب؛ میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرایے کے رہتا ہوں

امریکی صدر نے کہا تھا کہ صادق خان لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک September 24, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ نے صادق خان کو خطرناک میئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں شریعت نافذ کر رہے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لندن کے میئر صادق خان کو بلاجواز اور بے محل تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر کرارا جواب سامنے آگیا۔

امریکی صدر نے صادق خان کو "خطرناک میئر" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کا میئر شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے امریکی صدر کے ان ریمارکس کا کھل کر جواب دیا۔

صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات ان کی انتہاپسند سوچ کو ظاہر کرتے ہیں اورلگتا ہے میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے رہ رہا ہوں۔

میئرِ لندن نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اسلام مخالف، خواتین مخالف اور نسل پرستانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں جو دراصل ان کی شخصیت کا اصل عکس ہے۔

انھوں نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لندن دنیا کے سب سے محفوظ اور متحرک شہروں میں سے ایک ہے، جہاں امریکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے اور مسلسل ہجرت کرکے آ رہی ہے۔

برطانوی لیبر جماعت کے رہنماؤں نے بھی صادق خان کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ لندن میں شرعی قوانین کے نفاذ کا ٹرمپ کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔

پارلیمانی رکن روپا حق نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو "کھلا جھوٹ" قرار دیا، جبکہ ایم پی روزینہ خان نے امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

مقبول خبریں