سندھ کے اضلاع بدین اور ٹھٹھہ سے پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
ادارے نے بتایا کہ ستمبر پولیو مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے جبکہ آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبر ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔
مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
مزید برآں بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔ نیشنل ای او سی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔