کوئٹہ: کار اور ٹرک کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل


ویب ڈیسک September 30, 2025

کوئٹہ:

سوراب کے علاقے میں قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں