چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اج کل بہت زیر بحث ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔
چئیرپرسن بی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاسی نہیں بلکہ صرف کفالت، نشونما، وظائف اور ہنر مند پروگرام کی بات کروں گی، منفی بات کرنا اسان ہے لیکن کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اہم کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے اداروں کی عزت کرتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ خاندانوں کی کفالت کرتا ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 36 لاکھ خواتین نشونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرتی ہیں۔ بچوں میں گروتھ اسٹنٹنگ میں 6.4 فیصد کمی آئی ہے، آغا خان کی رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی عمر کے بچوں میں گورتھ اسٹنٹنگ میں20 فیصد کمی آئی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تعلیمی پروگرام میں ایک کروڑ 87ہزار بچے اس پروگرام میں رجسٹرد ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی اخراجات صرف ایک فیصد ہیں، کفالت پروگرام کے تحت ایک کروڑ 70 لاکھ بچے رجسٹرڈ ہیں، 216ارب روپے بچوں کی تعلیم پرخرچ کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 500 سے زائد بچوں نے میٹرک میں اے گریڈ حاصل کیا، تمام حکومتیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔