سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم کے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی


ویب ڈیسک October 06, 2025

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔

اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ  دیا اور مؤقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں