پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب؛ فیلڈمارشل مہمان خصوصی

پی ایم اے لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور فوجی قیادت شریک ہے


ویب ڈیسک October 18, 2025
(فوٹو: اسکرین گریب)

ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب جاری ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہیں۔

پی ایم اے کاکول میں 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور فوجی قیادت شریک ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہو نے کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

شان دار تقریب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر شرکا نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل کو چاق و چوبند دستوں  نے سلامی دی جب کہ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے نوازا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 40 دوست ملکوں کے فوجی بھی شامل ہیں، جن کا تعلق قطر، عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلادیش سے ہے۔

شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس پرجوش انداز میں شریک ہیں اور اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کررہے  ہیں۔

مقبول خبریں