قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ویمنز کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز میں کھلانے کے لیے بورڈ ٹو بورڈ رابطے بڑھائے جائیں گے، ذرائع


اسپورٹس ڈیسک October 21, 2025

پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈ کپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کے باعث ویمز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کو ورلڈکپ کے بعد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کا تقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ویمنز کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز میں کھلانے کے لیے بورڈ ٹو بورڈ رابطے بڑھائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کے پول آف پلئیرز کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں