پنجاب یونیورسٹی کا ملازم کچے کے ڈاکوؤں کے ہنی ٹریپ کا شکار

اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ہے، پولیس ذرائع


سید مشرف شاہ October 22, 2025
فوٹو فائل

لاہور:

کچے کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری ملازم کو اغوا کرلیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کرلیا ہے اور بعد ازاں اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حافظ ذاکر حسین کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے محمد عبداللہ شکوری کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لائیبریرین حافظ ذاکر حسین شکوری کو چند روز قبل گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی کو تشدد کر کے ویڈیو بنا کر گھر والوں سے تاوان مانگا ہے۔

مقبول خبریں