گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ

فیصل کریم کنڈی کا وزیر دفاع سے مطالبہ، امید ظاہر کی کہ جلد بات سُن لی جائے گی


شاہد حمید October 27, 2025
فوٹو فائل

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔

مقبول خبریں