ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کی گرفتاری ظاہر کردی

ملزمان کو عدالت میں صبح پیش کیا جائے گا، این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کیطرف سے بیرسٹر میاں علی اشفاق پیش ہوں گے


محمد ہارون October 27, 2025

ایف ائی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار لاپتہ افسران کی گرفتاری ظاہر کردی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چوہدری سرفراز سمیت دیگر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

چوہدری سرفراز سمیت این سی سی ائی اے کے دیگر افسران ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں اور ملزمان کو کل ایف ائی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملزمان کی جانب سے سینیئر وکیل بریسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی  اے چوھدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

مقبول خبریں