اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے


ویب ڈیسک October 28, 2025

پشاور کی احتساب عدالت  نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو  13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے،  ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا  کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔

عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مقبول خبریں