سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

مسافر بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی اور بس میں آگ بھڑک اُٹھی


ویب ڈیسک November 05, 2025
بس سعودی عرب سے مسافروں کو لیکر یمن پہنچی تھی جہاں حادثہ ہوگیا

یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی ایک گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خوفناک تصادم کے فوری بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بہری زندگی کو دردناک صدائیں دیتے سفاک موت کی آغوش میں چلے گئے۔

یہ بس سعودی شہر جدہ سے 42 مسافروں کو لے کر یمن جا رہی تھی۔ صرف 5 مسافروں کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ 7 خوش قسمت مسافر ایک اسٹاپ پہلے اتر گئے تھے۔

تاحال حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ ٹریفک پولیس نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 

مقبول خبریں