کراچی:
پاکستان کسٹمز نے ناردرن بائی پاس پر قائم ایک عارضی ڈپو پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق خفیہ ٹینکوں سے 42 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کو ضبط کرکے اسٹیٹ ویئر ہاؤس میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپو میں ذخیرہ شدہ ایرانی ڈیزل شہر میں غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔
کسٹمز حکام کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔