ستائیسویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان احتجاج کریںگے

پنجاب اسمبلی کے اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے، پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی


اسٹاف رپورٹر November 15, 2025
فوٹو فائل

لاہور:

ستائیسویں ترمیم کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیر کے روز تحریک انصاف کے پنجاب ارکان اسمبلی احتجاجی واک کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے، ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن میں ستائیسویں ترامیم اور موجودہ صورت حال کو ایوان میں زیر بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے پنجاب کے ارکان اسمبلی کو ہدایت کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں