راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

فائرنگ کرنے والا ملزم متال، لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے، ملزم موقع سے فرار


عمران اصغر November 23, 2025

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی جھنڈا چیچی میں سابقہ دشمنی پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ملزم متال نے ٹارگٹ کرکے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ جس کی شناخت کے بعد گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم متال، لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔

 

مقبول خبریں