پی ٹی آئی نے عوام کو آج اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی

25 آج اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، عالیہ حمزہ


عائشہ صغیر November 24, 2025

پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو آج اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اُن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔

چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں آپ نے موجود رہنا ہے۔

عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔

مقبول خبریں