سہ ملکی سیریز: فائنل میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لیے راولپنڈی میں مدمقابل ہیں


اسپورٹس ڈیسک November 29, 2025

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق سری لنکا میں شدید موسم کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

فائنل میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک ساتھ کھڑے ہو کر جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لیے راولپنڈی میں مدمقابل ہیں۔

سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں