اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا


اسپورٹس ڈیسک November 29, 2025

آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی  ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں  مرکوز کرلیں۔

ناکام ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 151رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

فاتح سائیڈ کے بریٹسن ایڈورڈز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 13 گیندوں پر 21 رنز بھیبنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ناصر 41، اسٹیف نوٹلی 28 اور اسٹیون پلسین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسرا سیمی فائنل ایونٹ کی ناقابل شکست میزبان ٹیم پاکستان اور امریکاکے درمیان کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں