اے ٹی پی چیلنجز کپ: اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو فاٸنل میں شکست

ڈبلز ایونٹ کے اختتام پر اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سے بھی ریٹاٸر ہو گٸے


اسپورٹس ڈیسک November 29, 2025

اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز کے  سنسنی خیز فاٸنلمیں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو شکست ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابقچیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ڈینس ایوسیو  نے 6-7 اور 4-6 سے فاٸنل جیت لیا۔

ڈبلز ایونٹ کے اختتام پر اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سے بھی ریٹاٸر ہو گٸے۔ وہ اپنا آخری میچ یادگار بنانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجز کپ کی میزبانی کررہا ہے۔

مقبول خبریں