رونالڈو کی دل چھولینے والی شفقت بھری ویڈیو وائرل

رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں


اسپورٹس ڈیسک December 02, 2025

پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنے کھیل بلکہ جذبہ انسانیت اور شفقت بھرے انداز کے لیے بھی مشہور ہیں۔

حال ہی میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے۔

ویڈیو النصر کے کسی میچ سے قبل کی ہے جس میں رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں بہت ہی پیار اسے اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں