غزہ میں امداد لوٹنے والا اسرائیل نواز گینگ کا بدنام سرغنہ ابو شباب ہلاک

ابو شباب جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان لوٹنے کی وجہ سے بدنام تھا


ویب ڈیسک December 05, 2025

غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد پر قبضہ کر لیتا تھا جبکہ اس پر فلسطینیوں کے اغوا اور انہیں اسرائیلی فوج کے حوالے کرنے کے الزامات بھی تھے۔

غزہ کے ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ اس کی موت کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم یہ سوال اہم ہے کہ اسے مارا کس نے؟ حماس سے منسلک سکیورٹی فورس ’رداع‘ نے اس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "جیسا کہ ہم نے کہا تھا۔۔۔ اسرائیل تمہاری حفاظت نہیں کرے گا۔" رپورٹس کے مطابق اسے ماضی میں بھی منشیات کے مقدمات میں حماس نے گرفتار کیا تھا۔

مقبول خبریں